اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخوں پر عمل کروایا جائے

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را کی زیر صدارت ماہ رمضان میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اشیا خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، رمضان سہولت بازاروں، نگہبان دسترخوان اور نگہبان کارڈز کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشی کو روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی اور رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش، سبزیوں پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں تمام ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز1167انسپکشنز کیں۔ 39خلاف ورزیوں پر 94ہزار 5سو روپے جرمانے عائد کیا گیا۔ اجلاس میں رمضان سہولت بازار، نگہبان دسترخوان، نگہبان کارڈ کی تقسیم کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی انسپکشن میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان کے دوران اشیا خوردونوش کی مقرہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں