فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کردیں۔اس اضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ک اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 1810روپے اور 10کلو کا تھیلا 905 روپے، دال چنا (باریک) 190روپے، دال چنا (موٹی) 205روپے، دال مسور (موٹی) 207روپے، دال مونگ دھلی 334روپے، دال ماش دھلی ہوئی 410روپے اور دال ماش (بغیر دھلی) 352روپے فی کلو، سفید چنا (موٹا) 272روپے، سفید چنا (باریک) 210روپے، سیاہ چنا (موٹا) 200روپے اور سیاہ چنا (باریک) 188روپے فی کلو، چاول کائنات (پرانی) 320روپے، کائنات (نئی) 292روپے اور چاول (اِری) 110 روپے فی کلو، بیسن 205 روپے فی کلو،ڈیری اور گوشت فیصل آباد سٹی کے لیے دودھ 170 روپے فی لیٹر اور دہی180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے (دیگر تحصیلوں کے لیے دودھ160 اور دہی 170 روپے ہو گا)۔ سٹی کیلئے چھوٹا گوشت1800 روپے اور بڑا گوشت900 روپے فی کلو، باقی تحصیلوں کیلئے چھوٹا گوشت 1700اور بڑا گوشت800روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگا۔اس کے علاوہ100 گرام تندوری روٹی14 روپے، خمیری روٹی17 روپے، 120 گرام سادہ نان 18 روپے، روغنی نان 45 روپے اور برف 7 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاکید کی کہ تمام دکاندار نئے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور کسی بھی قسم کی گراں فروشی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سمندری، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ اور چک جھمرہ میں ٹرانسپورٹیشن کے باعث دالوں اور چاول کی قیمتوں پر ایک روپیہ فی کلو اضافی وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔



