اشیش نہرا نے ساتھی بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے ایک بھارتی فیلڈر کو جنوبی افریقن لیجنڈ جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیا ہے۔بھارت کے اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش نہرا سے پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں کسے بہترین فیلڈر کے طور پر چنیں گے، سابق بھارتی کرکٹ رنے اس پر فورا رویندر جڈیجا کا نام لیا۔اس موقع پر میزبان نے حیران ہوکر ان سے پوچھا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں جواب میں اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے بہت سے بڑے فیلڈرز دیکھے ہیں، کچھ آٹ فیلڈ میں اچھے ہیں، کچھ دائرے کے اندر، جیسے کہ جونٹی رہوڈز، وہ دائرے کے اندر سب سے بہتر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں