14

اضافی بجٹ نہ ملنے سے میٹرز کی خریداری کا عمل متاثر ہوا

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے بجلی کے میٹرز کی قلت اور جاری بحران کا ذمہ دار وزارتِ پاور ڈویژن کو قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے اس حوا لے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ لیسکو کے مطابق وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی پالیسی نافذ کیے جانے کے باعث میٹرز کی شدید قلت پیدا ہوئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اضافی بجٹ کی منظوری نہ ملنے سے بھی میٹرز کی خریداری کا عمل متاثر ہوا، جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پاور ڈویژن نے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے واضح احکامات جاری کیے تھے، تاہم ان احکامات سے قبل ہی لیسکو کے پاس دستیاب میٹرز کا سٹاک ختم ہو چکا تھا۔ سٹاک ختم ہونے کے بعد کمپنی نے وزارتِ پاور کے مراسلے کو بنیاد بناتے ہوئے این او سی جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں