اضافی پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی اضافی پیداوار مہنگی بجلی کی اصل وجہ ہے کیونکہ گرڈ کا استعمال کم ہونے سے فی یونٹ نرخ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کے پیکیج پر کام جاری ہے جس میں غیر جانبدار سبسڈی شامل ہوگی اور مخصوص صارفین کو اضافی کھپت پر 8سے 9سینٹ رعایتی نرخ دیا جائے گا۔ اویس لغاری کے مطابق بجلی کا ٹیرف کم ہوا ہے جس کا فائدہ مالی سال 2026میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں اضافی کپیسٹی چارجز 8سے 9فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر توانائی نے بتایا کہ مالی سال 2025میں صنعتی سبسڈی 225ارب روپے سے کم ہو کر 74ارب روپے رہ گئی، جبکہ 2025میں ڈسکوز کے نقصانات 591ارب سے کم ہو کر 397ارب روپے پر آگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاری اصلاحات سے بجلی کے ٹیرف اور گرڈ سسٹم میں واضح بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں