اظہر علی کو 100 ٹیسٹ کس نے نہیں کھیلنے دیئے؟

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو پتا ہے کہ انہیں 100 ٹیسٹ کس نے نہیں کھیلنے دیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اظہر علی ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہ رہے تھے، ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور جس نے بھی کی بعد میں اس کی بھی چھٹی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کل بات ہورہی تھی کہ کمنٹیٹر صحیح نہیں ہیں، ایسے لوگوں کو لانا چاہیے جنہیں بات کرنا آنی چاہیے اور انہیں تجربہ ہو۔باسط علی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کراچی والا کہتا ہے کراچی اور لاہور والا کہتا ہے لاہور کوئی پاکستانی کی بات نہیں کرتا۔واضح رہے کہ اظہر علی نے دسمبر 2022 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن تھا اور میں نے سوچا ہوا تھا کہ یہ میں آخری سیزن کھیلوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں