فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوھد ر ی شکور گجر نے کہا ہے کہ اعتماد کا وو ٹ لینا آ ئینی و قانونی تقاضا ہے اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا اعتماد کا ووٹ لینے سے فرار ایک تو آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے اور دوسرا انکی گھبراہٹ سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ وہ ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ پرویز الہی کی رخصتی کا بگل بج چکا ہے اور پی ٹی آئی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شیرازہ جلد بکھر نے والا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کی تمام تر توجہ ڈوبتے اقتدار کو بچانے پر لگی ہوئی اور عوام پنجاب حکومت کی بیڈ گو ر ننس کی بدولت آ ٹے کے حصول کیلئے گھنٹوں لمبی لمبی قطاروں میں ذلیل وخوار ہو رہے ہیں علاوہ ازیں چوہدری شکور گجر نے کہا کہ بلوچستان کی قد آور شخصیات اور متعدد ارکان بلوچستان اسمبلی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے ۔
51