اعتکاف بیٹھے2نوجوان جھگڑا کرنے پر”سرکاری مہمان” بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماموں کانجن کے علاقہ بستی غریب پورہ کی جامع مسجد میں اعتکاف بیٹھے دو نوجوانوں کو جھگڑا کرنے پر حراست میں لے کر سرکاری مہمان بنا لیا’ تاہم اہل محلہ کی مداخلت پر رہائی ملی تاہم ان کا اعتکاف جاتا رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بستی غریب پورہ کی جامع مسجد میں سلیمان اور علی خان اعتکاف بیٹھے ہوتے تھے کہ کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تو ایک نے ریسکیو15 پر کال کر دی۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔ تاہم اطلاع ملنے پر محلے داروں کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقوں میں صلح کروا دی تو پولیس نے دونوں کو رہا کر دیا۔ تاہم ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں