اعصاب کی جنگ میں پاکستان نے انڈیا کو ناک آئوٹ کردیا

لاہور (بیوروچیف) ماہر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک یہ ایشو نہیں ہے وہ اللہ کے فضل سے ہر ایشو پہ ہماری کسیسٹینسی کہیں پہ بھی نہیں ہے وہ ہمیشہ سے نہیںہے، پتہ نہیں کیوں گورنمنٹ چینج ہوتی ہے تو اس کے بعد یہاں سارا کچھ چینج ہو جاتا ہے عجیب بات ہے حالانکہ پالیسی میکرز ایک پالیسی کو لیکر مسلسل چل رہے ہوتے ہیں اور اسی لیے انڈیا آپ کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی بھی رپورٹ ہے کہ وہاں تیاری جاری ہے وہ تیاری بھی اسی لیے ہوگی کہ اب اور تو کچھ رہا نہیں تو یہ کر کے دیکھ لیں۔تجزیہ کار نے کہاکہ ہمیں اور آپ کو تو یہ دعا کرنی چاہیے کہ جنگ نہ ہو۔ جنگ ہو گی تو دونوں فریقین کا نقصان ہوگا لیکن ہو بھی جائے اب تک کی صورت حال ہے، جنگ کے پہلے کہ جو مرحلے ہوتے ہیں جو نفسیات کی جنگ ہوتی ہے، اعصاب کی جنگ ہوتی ہے، جو قوت ارادی کی جنگ ہوتی ہے، یہ جنگ جو ہے پاکستان یوں سمجھ لیں کہ وہ صرف جیت نہیں گیا بلکہ اس نے بھارت کو ناک آئوٹ کر دیا ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ جنگ حل نہیں ہے بالکل جنگ حل نہیں ہے جنگ تباہی لے کر آئی ہے لیکن جو امن ہوتا ہے یعنی تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن دوسری طرف کیا جائے کہ اگر بی جے پی کی گورنمنٹے پی امن کی خواہاں نہیں ہے اور وہ کیوں نہیں ہے یہ چیز بھی ذرا دیکھنے کی ہے کہ بی جے پی گورنمنٹ پاکستان کے ساتھ امن کیوں نہیں چاہتی۔ تجزیہ کار نے کہا کہ بیانیے کی جو بات آپ نے کی، بہترین رہی، سلامتی کونسل میں ہمارے لوگوں نے کام کیا، جو 5 اگست2019 کوانڈیا نے ڈرامہ کیا تھا وہ دبڑدھوس ہو گیا، اس سینس میں کہ اس کو متنازع علاقہ ہی ڈیکلیئر کیا گیا، وہ تو آرٹیکل 370 لگا کہ مطمئن تھا کہ ہمارا ایریا ہے اور پہلگام پر بات ہوگی تو یہ ہماری سفارتی کامیابی ضرور ہے اور ظاہر ہے کہ ہمارے میڈیا نے ذمے داری کا ثبوت دیا ہے چیزیں کلیئر کر کے بتائی ہیں۔تجزیہ کار نے کہا بھارت کیلیے خود پریشانی ہوئی ہے کہ پاکستانی قوم کے بارے میں وہ سوچ رہے تھے کہ ڈیوائڈ ہے اور اپنی گورنمنٹ کے بڑے خلاف ہے لیکن اس وقت قوم میں جو یکجہتی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر شانہ بشانہ، کہتے ہیں ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں بلکہ یہ ہے کہ اس وقت جو قوم ہے یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ وہ انتظار میں ہے کہ کب جنگ شروع ہوگی اس کے لیے بالکل تیار کھڑے ہیں، ہر بندہ دیکھ رہا ہے کہ بھارت کو کس طرح ناک آئوٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا پر تو ناک آئوٹ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں