اعظم مارکیٹ سرگودھا سے لاکھوں مالیت کا کپڑا چوری

سرگودھا(بیوروچیف)شہر کے بارونق علاقے عید گاو روڈ اعظم مارکیٹ سے چور لاکھو ں روپے مالیت کے کپڑے لے اڑے۔ سیف سٹی اتھارٹی اور تھانہ سٹی پولیس خاموش تماشائی بن گئی سی۔سی ٹی۔وی فوٹیج میں سرعام چوری ک واردات دیکھی جاسکتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں سرگودھا شہر کے علاقے عید گاہ روڈ اعظم مارکیٹ پر واقع لاہوری ڈرائی کلین سے 50 عدد سوٹ چرا لیے گئے جس کی درخواست تھانہ سٹی میں دی گئی اور ساتھ سی۔ سی ۔ ٹی وی فوٹیج دی گئی اس چوری واردات کی تفتیش سینئر پولیس افیسر سرور گجر کو سونپی گی مگر اتنے دن گزر جانے کے بعد اور ٹھوس ثبوت کے باوجود FiR بھی نہ درج ہوسکی جوکہ ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لاہوری ڈرائی کلین کے مالک حمزہ عمیر کا کہنا ہے کہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی متعلقہ تھانے میں سے کسی نے بھی رابطہ نہی کیا بطور ثبوت فوٹیج میں چور صاف نمایاں ہے چوری شدہ کپڑوں کے مالکان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں میرا مقدر بن گیا ہے اور سخت اذیت میں مبتلا ہوں شہر کے عین وسط میں بارونق علاقے میں چوری کی واردات نے مجھے کنگال کردیا میری ڈی۔پی۔او سرگودھا اور اے۔ایس پی سٹی انعم شیر سے گزارش ہے کہ ہماری جان مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرکے متعلقہ تھانے کی پولیس کی خواب غفلت سے جگایا جائے اور چوروں سے لوٹا مال برآمد کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں