27

اعلیٰ عدلیہ میں زیر التواء کیسز کی تعداد 4لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آ باد(بیوروچیف)ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ پاکستانی عدالتوں میں31 دسمبر 2022 تک مجموعی طور پر3لاکھ 80ہزار 436مقدمات زیرالتوا ہیں جو بہت زیادہ ہیں ، وزارت قانون و انصاف عدالتوں کی تنخواہوں ، پنشن ، استحقاق ، بیرون ممالک دوروں کا انتظام کرتی ہے کیسز کے حوالے سے نگرانی عدالتوں کی اپنی ہے ، سپریم کورٹ میں منظور شدہ ججز کی تعداد 17ہے مگر اسوقت 14ججز کام کر رہے ہیں تین پوسٹیں خالی ہیں ، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 60ہے 41کام کر رہے ہیں ، 19پوسٹیں خالی ہیں ، سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40ہے مگر 29کام رہے ہیں گیارہ سیٹیں خالی ہیں پشاور ہائیکورٹ میں بیس سیٹیں ہیں انیس جج کام کر رہے ہیں ایک پوسٹ خالی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں