فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں کی جھوٹی کالیں کرنے والے 4 افراد حوالات میں پہنچ گئے، پولیس نے بوگس کالیں کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کُر کے سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ 597 گ ب کے رہائشی عمران نے کال کی ملزمان نے اس کے عزیز کو اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں، موقع پر پہنچنے پر کال جھوٹی ثابت ہونے پر ملزم عمران کو حراست میں لے لیا، اسطرح تھانہ گڑھ کے سب انسپکٹر واجد علی نے کنجوانی کے ملزم عبدالسلام کو واردات کی جھوٹی کال اور تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 278 گ ب میں ملزم حشمت علی نے لڑائی جھگڑے کو واردات کا رنگ دیکر کال کی اور تھانہ ٹھیکری والا کے اے ایس آئی جاوید اقبال نے بتایا کہ 241 رب کے رہائشی ملزم آصف نے ریسکیو15 پر کال کی کہ نامعلوم ڈاکوئوں نے لوٹ لیا’ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تووہا ں پر موجود دیگر شہریوں سے وارداتوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو کالیں بوگس ثابت ہوئیں۔ جس پرپولیس نے موقع پر کالیں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
37