اغواء کا مقدمہ غلط ثابت ہونے پر ملزمان بری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے اغوا کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ملزمان وسیم الشمشاد ، ندیم ، قسیم عباس ،محمد ریاض، محمد کاشف، محمد ثاقب، توقیر، فرحان کے خلاف مقدمہ غلط ثابت ہونے پر معزز عدالت نے باعزت بری کا حکم سنادیا’ ملزمان کے خلاف 2021 میں بنارس حسین کی مدعیت میں تھانہ چٹیانہ میں اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا مقدمہ مزکورہ میں ملزمان کی جانب سے چوھدری افتخار احمد سدھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور مستغیث مقدمہ کی جانب سے محمد ریاض گل ایڈووکیٹس پیروی کررہے تھے’ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزمان کو باعزت بری کا فیصلہ سنایا’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں