20

افتخار احمد کا گیانا ایمزون واریئرز کے ساتھ معاہدہ

لاہور (سپورٹس نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل 2025) کے لیے پاکستان کے افتخار احمد کا معاہدہ طے پا گیا۔افتخار احمد کا گیانا ایمزون واریئرز کے ساتھ 3 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے، افتخار احمد حسان خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ابتدائی 3میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ علاوہ ازیں کیربیئن پریمئیر لیگ 2025 کیلئے چار ٹیموں نے 5پاکستانی کھلاڑیوں کو پک ہے، محمد نواز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، عماد وسیم اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز، محمد عامر اور عثمان طارق ٹرنبیکو نائٹ رائیڈرز اور حسان خان گیانا ایمازون واریئرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔یاد رہے کہ کیربیئن پریمئیر لیگ 14اگست سے 21ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں