8

افسران اپنے شعبوں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں،DGایف ڈی اے آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شعبوں سے متعلق عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں اس ضمن میں تاخیر یا عدم توجہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر آئی ٹی / فنانس یاسراعجاز چٹھہ ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، پی ایس او شبیر ساجد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے شہریوں کے مسائل کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور حل کے لئے ان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار سروس ڈیلیوری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس ضمن میں سٹا ف کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے بلا روک ٹوک رابطہ کریں تاکہ کوتاہی کے مرتکب ملازمین کا بروقت محاسبہ ہوسکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لوگوں کے انفرادی اور احتجاجی مسائل کے حل اور بلاتاخیر ریلیف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو اس ضمن میں کو مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیئے ۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے افسران سے کہا کہ ون ونڈو کائونٹر پر جمع ہونیوالی درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کریں اور درخواستوں کو ٹائم لائن کے مطابق نپٹایاجائے ۔انہوں نے غیرقانونی کمرشلائزیشن اور بلڈنگ لاز کی خلاف ورزیوں کو شروع سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوتاہی کرنے والے فیلڈ سٹاف کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں