افسران پیٹرول و ڈیزل کے استعمال میں 15فیصد کمی لائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور نے چاروں اضلاع میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پٹرول و ڈیزل کے استعمال میں آئندہ ایک ہفتہ کے دوران 15فیصد کمی لانے کی تاکید کی ہے۔ چارو ں ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزٹس کے حوالے سے سمارٹ پلان وضع کیا جائے تاکہ فیول میں کمی پر عملدرآمد یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلعی افسران،ریونیو آفیسرز، صوبائی محکموں کے افسران کو اس بات کا پابند بنائیں کہ آئندہ ہفتہ فیول کے استعمال میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔کمشنر نے واضح کیا کہ پٹرول کی کمی کو بتدریج مانیٹر کیا جائے گا جبکہ عوامی سروسز کی فراہمی کا عمل بھی بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افسران عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامی دوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاہم فیول کے استعمال میں کمی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں