98

افسر شاہی کا ن لیگ پر وار ، FWMC کے 941 ملازمین نوکری سے فارغ

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)افسر شاہی نے محترمہ مریم نواز کی قیادت میں بننے والی نئی پنجاب حکومت کو ناکام بنانے کے لئے گھنائونی سازش کرتے ہوئے FWMCکے 941 ورک چارج ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ جس پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ چوک گھنٹہ گھر میں سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ چیئرمین سپریم انجمن تاجران امین بٹ گروپ نے ان ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔اس موقع پر امین بٹ نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی حکومت کے خلاف ہونے والی اس سازش کو بھرپور طاقت سے ناکام بنائیں گے اور افسر شاہی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ حالات پہلے ہی خراب ہیں اگر ایسا ہوا تو بیروزگاری کا مزید طوفان آئے گا جو حکومت کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ مظاہرین نے DCآفس کے باہر جا کر بھی احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں