افسوس ہم اپنے فنکاروں کی صلاحیتوں کو قبول نہیں کر پاتے’ سہیل سمیر

کراچی (شوبز نیوز) ماڈل و اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ افسوس ہم اپنے فنکاروں کی صلاحیتوں کو قبول نہیں کر پاتے۔ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل سمیر نے کہا کہ سوائے چند ایک کے پاکستان نہ تو ماضی میں سپر اسٹار پیدا کرسکا نہ ہی موجودہ دور میں، ہم اس حوالے سے اس لئے ناکام رہے کیونکہ ہم قبول نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ یہاں حقیقی سپر سٹارز موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سپر سٹارز ہیں بھی، انہیں بھی وہ پذیرائی نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں اور وہ اپنی شہرت کے باوجود مشکلات کا شکار رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں