افغانستان بھارت کو گود میں بیٹھا کر سازش کر رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ افغانستان بھارت کی گودمیں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کررہاہے کوکل تک ہماری پناہ میں تھااس کے شہری ہماری زمین میں چھپتے تھے اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیاہے-فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نے جس طرح جواب دیاہے اس کابھارت کوبھی علم ہوگیاہے-ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہوسکتاوفاقی حکومت کا ویزے کے بغیر رہنے والے افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنا بہتر فیصلہ ہے ہماری سرزمین اوروسائل 25کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں 5دہائیو کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے خوددارقومیں بیگانی سرزمین اوروسائل پرنہیں پلتیں اب احتجاجی مراسلے اور امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی نہ کابل وفدجائیں گے دہشت گردی کا منبع جہاں بھی ہوگااس کی بھاری قیمت ادا کرناپڑے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں