109

افغانستان سے دراندازی ناکام 33خوراج جہنم واصل (اداریہ)

پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33خوراج کو ہلاک کر دیا آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پر فتنہ الخوراج کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا اور فوری مؤثر کارروائی کی 7اور 8اگست کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا ایک بڑا گروہ پاک افغان سرحد کے راستے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد علاقہ میں موجود دیگر خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوراج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں ہویدا کا محاصرہ کر کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کر دیئے حکام نے باجوڑ میں قبائل کے سامنے 3نکات رکھ دیئے، خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کر دیں خوراج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشٹرکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کہا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن وامان کو یقینی بنانا تھا سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی،، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف افواج کا کامیاب آپریشن 33خوراج کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ہماری سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں بھارتی حکام نے بلوچستان کے علاقوں اور قبائلی علاقوں میں اپنے ایجنٹوں کو سرگرم کر رکھا ہے جن کے قلع قمع کیلئے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن جاری ہیں اور فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان’ ٹی ٹی بی جیسی کالعدم تنظیموں کے خلاف افواج اور سکیورٹی فورسز متحرک ہیں اور ان کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوراج پاک افغان سرحد سے دراندازی کر کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہو کر دہشت گردی کرنے میں مصروف ہیں جن کا سکیورٹی فورسز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہی ہیں گزشتہ روز بھی افواج پاکستان نے 33خوراج کو جہنم رسید کیا ہے جو پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کی کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے ان کی نقل وحرکت دیکھتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ان کو پاکستان میں داخل ہونے کا موقع نہیں دیا اور ان کا خاتمہ کر دیا جبکہ ضلع بنوں میں بھی خفیہ رپورٹس پر سکیورٹی فورسز علاقہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے قبائل کے سربراہوں سے مذاکرات کئے ہیں اور ان کو کہا ہے کہ وہ یا خود علاقہ سے خوارج کو باہر نکال دیں یا ایک دو دن کیلئے علاقہ خالی کر دیں تاکہ فورسز یہ کام کر لیں قبایل اگر یہ دونوں کام نہیں کر سکتے تو حتی الامکان حد تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے بچنے کی کوشش کریں، سکیورٹی فورسز کی ہدایت قبائل کے فائدے میں ہے اور ان کو فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے علاوہ ازیں افغان طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں پاک افغان سرحد سے دراندازی کرنیوالوں کا جو علاج فورسز نے کیا ہے وہ بالکل درست ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے تاکہ پاکستان میں داخل ہونے سے قبل ہی فتنہ الخوراج کو جہنم واصل کر دیا جائے پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنیوالی افواج اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور امید کرتی ہے کہ ہماری فورسز ملک کو مکمل طور پر پُرامن بنانے کیلئے اپنا جرأت مندانہ کردار ادا کرتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں