2

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ اسلام آباد مسجداور امام بارگاہ پرخودکش دھماکہ کے بعدحراست میںلیے گئے دہشتگردکے2 بھا ئیو ں اور خاتون سے تحقیقات کی جائے افغانستان میں سرگرم 20سے زیادہ دہشتگردتنظیمیں دنیا کے لیے خطرہ ہیں-خدشہ ہے کہ انسانی بنیادوں پر دی جانیوالی امداد طالبا ن رجیم کی مضبوطی پرخرچ ہورہی ہے-ان کاکہناتھاکہ بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے، امام بارگاہ پر خودکش حملے پرپوری قوم غم زدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ اوربعدمیں اسلام آباد مسجد پر حملہ، یہ سب ہمارے ملک کے لیے نہایت دردناک سانحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے، زخمیوں کو شفا عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں