افغانستان نے اپنی نئی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرا دی

کابل (سپورٹس نیوز)افغان بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے نام سے نئی فرنچائز بنیادوں پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پہلا سیزن 2026 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر کے قریب) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، اس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افغان بورڈ کے مطابق لیگ میں نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ یا نیلامی آئندہ برس جون، جولائی میں متوقع ہے۔یاد رہے کہ افغان لیگ کا ایک ایڈیشن 2018 میں بھی کھیلا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں