افغانستان نے پاکستان کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) کابل طالبان سرکار خطرے میں’ شمالی اتحاد اور دیگر طالبان مخالف دھڑوں نے کابل پر دھاوا بول دیا’ متعدد طالبان کمانڈرز ہلاک’ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت سے اپیل کر دی، طورخم بارڈر کی طرف آنے بڑے فوجی قافلے کو پاکستان نے نشانے پر لے لیا’ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان فضائی کارروائی جاری ہیں۔ طورخم بارڈر پر زمینی افواج کی کارروائی سے افغان فورسز چیک پوسٹ خالی کر گئیں۔ پاکستان نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہیگا۔ کابل سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے شمالی اتحاد نے ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب کابل پر بڑا حملہ کر دیا۔ حملہ آور گروپ کو دیگر مخالفین کو بھی حمایت جاری ہو گئی ہے۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اسطرح کابل سرکار ہر طرف سے خطرے میں ہے۔ اگلے 48گھنٹوں میں حالات بے حد خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں