افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز کی14رکنی ٹیم کا اعلان

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل نے افغانستا ن کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا،محمد ذیشان ٹیم کی قیادت کرینگے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ویل چیئر کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز21ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی،سیریز کیلئے منتخب 14رکنی ٹیم میں آٹھ کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سکواڈ میں محمد ذیشان کپتان جبکہ عمران آرائیں نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں محمد فیاض،احمد یار سینئر، مثال خان،صدر ایوب،توصیف ملک،مبین اقبال،اسامہ طارق،جمعہ خان،زاور خان،وقاص سعید، سعید بنوں، ساجد خان سکواڈ کا حصہ ہونگے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔21ستمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ دونوں ٹیموں سے ملاقات کرینگے۔سیریز کے میچز 22، 23، 24اور 25ستمبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں