57

افغانستان کیخلاف کلین سویپ پاکستانی ٹیم عالمی نمبر ایک

کولمبو(سپورٹس نیوز)پاکستان کی ٹیم نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں3-0سے شکست دے کر ون ڈے میں دوبارہ عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کر لی۔پاکستان کو تیسرے میچ کے آغاز سے قبل تین میچوں کی سیریز میں2-0 کی برتری حاصل تھی جہاں گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 142 اور دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی سمیٹی تھی۔سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم صرف 97 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی اور مجیب الرحمن کی 26 گیندوں پر نصف سنچری بھی افغانستان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔اس میچ میں 59 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں