افغانستان کی دفاعی فورسز 2لاکھ 80ہزار سے تجاوز

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امارت اسلامی افغانستان کی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کی مجموعی تعداد 280,000سے زیادہ ہو گئی ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افغانستان میں فی الحال 181,084تربیت یافتہ دفاعی اہلکار اور 100,300سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ گزشتہ سال کے دوران وزارتِ دفاع نے سیکیورٹی فورسز کی تربیت کا عمل مزید مضبوط بنایا، جس کے تحت 181,084اہلکاروں نے پروفیشنل ٹریننگ مکمل کی،اسی طرح ایک سال کے دوران 100,300پولیس اہلکار سیکیورٹی، تفتیشی، سرحدی، لاجسٹک اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تربیت حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران بڑی تعداد میں افغان اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں