افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی پر تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزااشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائوںنے اپنی اوراپنی پوری ٹیم کی جانب سے ا فغا نستان کی طرف سے پاکستان کے سرحد ی علاقوں میں اشتعال انگیزی پر گہری تشویش ، دکھ کا اظہار اوراسکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے جنہیں ہم اپنابھائی وہمسائیہ اسلامی ملک سمجھتے، لاکھوںافغانیوں کو روٹی کپڑا مکان وروزگار کی تمام ترسہولیات فراہم کرتے تھے وہاں سے پاکستان پردہشت گردی احسان فراموشی کی بد ترین مثال ہے صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا نے سیکورٹی فورس کے شہید23 جوانوںکو خراج عقیدت پیش انکے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان اوراسکے 24 کروڑ عوام کی عز ت ،و قار اورعزم کی علمبردار ہے ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میںہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس نے ہمیشہ بیرونی جارحیت کا من توڑجواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں