افغانیوں کو30جون تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بالآخر45 سالوں کی مہمان نوازی کے بعد میزبان کا صبر جواب دے گیا، پاکستان نے قانونی غیر قانونی افغانیوں کو 30جون تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ ستمبر 2023ء سے اب تک 28لاکھ غیر قانونی افغانیوں کو پاکستان بدر کیا جا چکا ہے۔ جنوری سے اب تک 273 خاندان نکالے جا چکے ہیں۔ 28فروری تک راولپنڈی’ اسلام آباد میں مقیم قانونی غیر قانونی مہاجرین کو نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکہ یورپ جانے والے 40ہزار افغانیوں سے کہا گیا ہے کہ یہ ممالک اپنے وعدوں سے پھر گئے ہیں اس لئے 31مارچ تک یہاں سے نکل جائیں کیونکہ امریکہ برطانیہ جرمنی نے ان کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔ راولپنڈی’ اسلام آباد کے بعد کراچی’ لاہور’ ملتان’ فیصل آباد’ اٹک میں مقیم افغانیوں سے 30جون تک نکل جانے کو کہا گیا ہے۔ اسلام آباد’ راولپنڈی میں غیر قانونی 600 افغانی گزشتہ ایک ہفتے میں گرفتار ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے پاک افغان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں