افغانیوں کے انخلا کیلئے یکم اپریل سے آپریشن کی تیاریاں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) حکومت پاکستان نے قانونی’ غیر قانونی افغانیوں کو 31مارچ تک انخلاء کی تاریخ میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 9 لاکھ اور UNرفیوجی کارڈ رکھنے والے 13لاکھ سمیت لاکھوں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف آپریشن یکم اپریل پولیس وسکیورٹی ادارے کریں گے۔ 40ہزار ان افغانیوں کو 30ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے جنہیں امریکہ اور یورپ نے ویزے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب انکار کر دیا ہے یہ 40ہزار افغانی اسلام آباد’ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔ اسلام آباد کی سبزی منڈی سے ہزاروں غیر قانونی افغانی نکل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں