53

افغان حکومت نے اپنے ہی شہریوں پر زمین تنگ کردی

اسلام آ باد( بیوروچیف ) افغان حکومت نے اپنے ہی شہریوں پر زمین تنگ کردی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم 37 لاکھ افغان شہریوں میں سے 17 لاکھ سے زائد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، افغانستان میں طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 7 لاکھ سے زائد افغان شہری فرار ہوکر پاکستان آئے، غیر قانونی افغان باشندوں کے باعث پاکستان میں بدامنی، جرائم، دہشتگردی، اسمگلنگ اور دیگر شرپسند کاروائیوں میں بتدریج اضافہ ہوا،ملکی سالمیت کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیااکتوبر سے نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو لاکھ چالیس ہزار سے زائدغیر قانونی افغانی رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جاچکے ہیںافغان باشندوں کو اپنے ملک افغانستان واپس پہنچنے پر بیشمار دشواریوں اور رکاوٹوں کا سامنا،افغان حکومت نے پاکستان سے واپس جانے والے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی اپنی ہی زمین ان کے لیے تنگ کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں