افغان دہشتگردوں کے پاکستان داخلے کے راستے بند

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کر لی’ افغانستان سے چھینا گیا 32کلومیٹر رقبہ باقاعدہ پاکستانی حدود میں شامل کر لیا’ وافان کاریڈور باڑ لگا کر پاکستان کا حصہ بنا دیا تاجکستان ازبکستان تک رسائی آسان ترین بنا دی اربوں ڈالر کی تجارت اور گیس کی پاکستان تک ترسیل آسان ترین ہو گئی۔ طالبان مخالف شمالی اتحاد NRF نے بدخشان صوبے کے اس علاقے پر قبضے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ رات گئے بھی پاکستان نے اپنے اہداف حاصل کرنے دہشگردی اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں اب تک 38افغان چوکیاں مکمل تباہ’ درجن بھر چوکیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے داخلے کے اکثر راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ کابل اور قندھار میں طالبان قیادت زیرزمین چلی گئی ہے۔ جنگ بندی کی 5روزہ مدت ختم ہو چکی ہے حالات ایک بار پھر بے قابو ہونے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں