14

افغان سپاہی کا پاک فوج کے سامنے سرنڈر’ویڈیو وائرل

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی جانب سے قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور موثر جوابی حملہ جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں