افغان طالبان،اور بھارت،اسرائل گٹھ جوڑ خطے کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) افغان طالبان رجیم اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ بنگلہ دیشی جریدہ دی مسلم ٹائمزکیمطابق پاکستان نے4سالہ سفارتی کوششوں کے بعد افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرکارروائی کی۔ طالبان رجیم کے جارحانہ رویے اورعدم تعاون کی وجہ سے قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششیں بے سود رہیں۔ فتنہ الخوارج کی پشت پناہی اورافغان سرزمین کے استعمال کیوجہ سے پاکستان طالبان کیخلاف کارروائی پر مجبور ہوا۔ علاقائی عدم استحکام کوسمجھنے کیلئے بھارت اسرائیل تعلقات اور افغان طالبان کے پراکسی کردارکاجائزہ لینا ہو گا۔ دی مسلم ٹائمز کے مطابق افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا جو جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کومتاثرکر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق افغان سرزمین سے سرحد پارحملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کیلئے سازگارماحول طویل المدتی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں