43

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )حکومت پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیخلاف اقدامات کے باوجود نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ماہانہ بنیاد پر 78 فیصدکا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 3 فیصد اضافے کے بعد 10 کروڑ ڈالرز سے تجاویز کرگئی۔حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی اور جون 2025 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تھا جبکہ جولائی 2025 میں مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ریکارڈکی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل گزشتہ 2 مالی سال کے دوران افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ درآمدت 6 ارب 7 کروڑ ڈالر کم ہوئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جس کے نتائج حالیہ دو برس کے دوران برآمد ہوئے-ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 86 کروڑ ڈالر اور مالی سال 24-2023 میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی رکارڈ کی گئی تھی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکاحجم 2 ارب 89 کروڑ ڈالر تھا اور مالی سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 10 کروڑ ڈالر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں