افغان ٹیم سیمی فائنل یا ٹاپ فور میں آ سکتی ہے’ سرفراز احمد

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے افغان کرکٹ ٹیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان ٹیم سیمی فائنل یا ٹاپ فور میں آسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بحیثیت مہمان گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم تین چار سال میں کافی بہتر کرگئی ہے، میں سمجھتا ہوں افغان ٹیم سیمی فائنل یا ٹاپ فور میں آسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتے ہوئے 8سال ہوگئے ہیں، افتتاحی تقریب میں وائٹ کوٹ پہن کر اچھا لگا.سرفرازاحمد نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں وائٹ کوٹ پہنا تو لگا کیریئر میں کچھ اچیو کیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ وہ ہماری زندگی میں ایسا لمحہ لایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں