2

افغان پلیئر رحمان اﷲ گرباز کا PSL سے دستبرداری کا اعلان

کابل (سپورٹس نیوز) افغانستان کے بیٹر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا، افغانستان میں کچھ کام ادھورے ہیں۔کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد افغانستان جا کر فلاحی کام مکمل کروں گا۔خیال رہے کہ افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو پشاور زلمی نے ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔2 روز قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گرباز کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا تھا۔رحمان اللہ گرباز ایک جارحانہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور تیز رفتار وکٹ کیپر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں