افغان چیک پوسٹ تباہ

خیبر(نامہ نگار) افغان طالبان نے طورخم اورتیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جارحیت کا فوری اور موثر جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا، پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائیگا، ان شا اللہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں