11

افغان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ

کابل (سپورٹس نیوز)افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ ترجمان اے سی بیکے مطابق آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سہ فریقی یوتھ سیریز کیلئے بات کی۔ اے سی بی ترجمان نے کہا کہ مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کیلئے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں