24

افواج پاکستان نے مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ جڑانوالہ کے زیر اہتمام پاکستانی افواج کے حق فتح مبین ریلی کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ جڑانوالہ کے زیر اہتمام فتح مبین ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت کاشف الطاف بٹ امید وار ہاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 96 سید عبداللہ شاہ جنرل سیکرٹری ہاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی جڑانوالہ رانا وقار عظیم جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل جڑانوالہ نے کی ریلی میں جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی لیگ ضلع فیصل آباد چوہدری احسن تارڑ، مرکزی رہنما ڈاکٹر ظفر چیمہ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن میاں وقاص خالد،رہنما جماعت اسلامی باسم سعید،مولانا احمد حمیداللہ،قاری خالد ضیا، مولانا عبیداللہ یزدانی،میاں عمران قیوم، قاری ثنا اللہ ضیا اور قاری منور مجاھد کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بھی خطاب کئے کہ افواج پاکستان نے مکار دشمن کومنہ توڑ جواب دیا ہے اور اللہ نے پاکستان کو فتح مبین سے ہم کنار کیا ہے ہم افواج پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ جنکی وجہ سے پوری قوم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتی ہے ہم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھی اپنی جرات مندی سے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں