افواج پاکستان کی فتح پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں،DGایف ڈی اے آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف جنگ میں شاندار فتح پر اظہار تشکر کیلئے عوامی سطح پر اجتماعات منعقد ہوئے اور مختلف مقامات پر سٹیج سجائے گئے جن میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ایس او شبیر ساجد گجر اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایف ڈی اے انقلابی ورکرز یونین کے صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض ودیگر عہدیداروں،سٹاف کے اراکین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں اظہار تشکر کی ان تقریبات میں شرکت کی۔ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام اظہار تشکر کے لئے یہ اجتماعات و تقریبات ایف ڈی اے کمپلیکس، اسٹیشن چوک، ڈی گرانڈ پیپلز کالونی اور مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز میں منعقدہ ہوئے۔ اس موقع پر انڈیا کے خلاف جنگ کی فتح کے جشن میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور نعرہ تکبیر ۔ اللہ اکبر۔ پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ جنگ جیتنے کی خوشی میں شہریوں میں ڈھیروں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا اور کہا کہ اس معرکے میں صلاحیتوں کے اعلی کارناموں کی نئی تاریخ رقم کر کیمسلح افواج، پاکستانی شاہینوں اور وطن کی قیادت نے قوم کا سر فخر بلند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں