27

افواج پاکستان کی ملک کیلئے قربانیاں لازوال ہیں

فیصل آباد (پ ر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اللہ کی ر سی کو مظبوطی سے تھام لو اور فرقہ و اریت میں نہ پڑو۔ نبی مہربان حضرت محمد نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم اللہ کی رسی ہے جو اس کو پکڑے گا ہداہت پا جائے گا جو چھوڑ دے گا گمراہ ہو جائیگا۔ ہمارے وطن کو اس وقت اندرونی، بیرونی خطرات لاحق ہیں۔ اسکی حفاظت کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردا ر ادا کرنا چاہئے۔افواج پاکستان کی ملک کیلئے قربانیاں لازوال ہیں۔ ملکی سلامتی، استحکام پاکستان، دہشتگردی کے خاتمے، افواج پاکستان ، پولیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں