افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنا جانتی ہے،جاوید اقبال ،امجد اقبال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرتے ہیں جس نے پاکستان اور افواج پاکستان کو شاندار کامیابی سے نوازا’ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمت عملی کا اعتراف کر رہی ہے’ وطن کے تحفظ کیلئے ہم افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آرائیں ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے اجلاس سے چیئرمین جاوید اقبال چاچو’ صدر میاں امجد اقبال و دیگر مقررین نے کہا’ اجلاس میں آرائیں ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے وائس چیئرمین میاں ابوبکر جواد’ میاں اصغر’ میاں احمد علی آرائیں’ میاں علی اجود’ میاں خالد’ میاں سہیل’ میاں بلال’ مہر حسن آرائیں’ میاں سفیان’ میاں اسرار’ میاں رضوان’ میاں نبیل’ میاں قدیر آرائیں نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم بہادر جان بازوں نے چند گھنٹوں میں مودی کے اجرتی دہشت گردوں کی بینڈ بجا دی ‘ ہم پاک فضائیہ کے جان بازوں اور افواج پاکستان سمیت پوری پاکستانی قوم کو معر کہ حق کی شاندار فتح پر دلی مبارکباد دیتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے لیکن اگر جنگ کرنا ضروری ہوا تو جنگ بھی کر لیں گے اور پھر ایسی جنگ کہ جو دشمن کے لیے تباہی و بربادی کا پیغام بن جائے’ پاکستان نے انڈیا کو ایسی شکست دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا’انہو ں نے کہاکہ بنیان مرصوص آپریشن ہماری قومی خودمختاری کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آپریشن بنیان مرصوص نے ثابت کر دیا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں،بھارت نے پہلگام جیسے واقعے کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کی امن خواہش کو نظرانداز کیا، جس کا بھارت کو منہ تو ڑ جواب ملا’ شاہینوں کی شجاعت نے ثابت کر دیا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں