افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں،ضیاء الرحمان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف پاکستان کوفتح مبین کی خوشی میں لائل پورہائوس میں سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن میاںضیاء الرحمان کی قیادت میں جشن منایاگیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیراوروزیراعظم شہبازشریف کے حق میں نعرے بازی ،مٹھائی تقسیم کی گئی اورشاندارآتش بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔کارکنوں کی بڑی تعدادجشن میں شریک ہوئی ۔پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اورنوٹ بھی نچھاورکئے گئے ۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس نے ہمیشہ خطے سمیت دنیابھرمیں امن کوترجیح دی ۔بھارت نے پہلگام حملے کاپاکستان پربے بنیاداورجھوٹاالزام لگاکرپاکستان کی سالمیت پر7مئی کی رات حملے کرکے خطے کوایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی جوسازش کی وہ انتہائی خطرناک تھی۔ پاکستان نے تحمل اورصبرسے اپنے وطن عزیزکابھرپورطریقے سے دفاع کیاجس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔اس موقع پرسابق ڈپٹی میئرعبدالغفورچودھری ودیگربھی اس موقع پرموجود تھے ۔شرکا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اورپاک فوج زندہ بادکے نعرے بھی لگائے گئے ۔اس موقع پرمیاںضیا الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ بھارت کی طرف سے روزانہ دراندازی سے پاکستان کاصبرکاپیمانہ لبریزہواتوپاک فوج نے پوری طاقت سے بھارت پرجوابی حملہ کرکے دنیاکے طاقت ورحلقوںکوحیرت میں ڈال دیا۔انہوںنے کہاکہ الحمدللہ ہماری پاک افواج ہمیشہ کی طرح قوم کے اعتمادپرپوراتری ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف صبح فجرکے وقت شروع کئے گئے آپریشن ”بنیان مرصوص ”نے بھارت کوملیامیٹ کردیاطاقت کے نشے میں بھارت پچھلے پانچ دن سے پاکستان پرحملے کررہاتھاجس کوہماری افواج نے پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنایاتاہم اب وقت آگیاتھاکہ بھارت سمیت اس کے سہولت کاروںکوانہی کی زبان میں طاقت کے زریعے سمجھایاجاے اوراللہ پاک کاشکرہے کہ اس نے پاک فوج کے دلیرشیرجوانوںکوحوصلہ دیاجنہوںنے پلٹ پلٹ کردشمن کے پرخچے اڑادیئے ۔پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگربھارت کوشایدیہ زبان سمجھ نہیں آئی امیدہے کہ بھارت کویہ سبق ہمیشہ یادرہے گا۔انہوںنے وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگرکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کوآپ کے دلیرانہ فیصلوں پرفخرہے اوررہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں