29

افواج کا دشمن کو منہ توڑ جواب،قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھاری جارحیت کے خلاف چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،صدر حاجی سردار محمد، وائس چیئر مین شیخ محسن ہمایوں کی قیادت میںایک بھرپور ریلی نکالی گئی ۔جو کہ منڈی کے ڈی چوک سے شروع ہو کر چوک جھنگ بازار اور مختلف بازاروں کا چکر لگا کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔سر پرست اعلیٰ حاجی منظور قادر، چوہدری عبد المجید،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ، میاں سعید، میاں محمد اشرف، حسن سخاوت،رانا اشفاق بھولا اور دیگررہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب د ے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں