اقبال سٹیڈیم کے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز کے باعث سڑکیں بند ہونے سے 9نومبر تک اقبال سٹیڈیم کے ملحقہ علاقوں میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4، 6 اور 8نومبر کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ائیرپورٹ سے دونوں کرکٹ ٹیموں کی آمد کے پیش نظر جھنگ روڈ آج عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا اور تمام دکانیں بھی بند کرا دی گئیں، 9نومبر کو دونوں ٹیموں کی واپسی کے موقع پر بھی جھنگ روڈ بند رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں