2

اقتدار جانے کے بعداہلیہ بھی بشار الاسد کوچھوڑنے کو تیار

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا عہدے اور اقتدار سے علیحدگی کے بعد روس میں پناہ لینے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔عرب میڈیا نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے، اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔ذرائع کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسما الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض عائد کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں