29

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوطلب

اسلام آباد (بیوروچیف) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ، وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کیلئے 1ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی جائیگی، پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کیلئے 1ارب 88کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری متوقع ہے، وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشیٹیو منصوبے کیلئے 53 کروڑ 61لاکھ روپے کے فنڈزکی منظوری کا امکان ہے۔ ایف بی آرکے تحت پرال کی تنظیم نو سے متعلق سمری ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، ایس آئی ایف سی کے لیے52 کروڑ 37 لاکھ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم کے زرعی پیکج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک کے بقایاجات کی منظوری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے سبسڈی کی بنیاد پر گندم کی قیمت معقول بنانے کے جامع پلان پر غور ہوگا، درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں وزارت تجارت کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، نجی ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے طور پر سیاہ ڈک کاپر پراجیکٹ کی سمری پر غور ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں