ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) اقدام قتل کے مقدمہ میں پہاڑ پورمیں ملزم باپ بیٹے کی طرف سے راضی نامہ نہ کرنے پر مخالف باپ بیٹے پر دبائو ڈالنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں ثناء اللہ ولد دین محمد شیخ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ہمارا نذر خان ولد کرم دین کے بیٹے کفایت اللہ کے ساتھ تنازعہ ہے ، جس نے میرے بیٹے پر بانیت قتل فائرنگ کی تھی ، جس کا تھانہ پہاڑ پور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، اب نذر خان اور اس کا بیٹا ارسلان سکنہ وانڈا نرکانی زبردستی راضی نامہ کا کہتے ہیں ، راضی نامہ نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔
32