اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو حراست میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جڑانوالہ ڈویژن پولیس اشتہاری مجرمان عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف کچھی نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد مطلوب ملزمان نعمان،ساحل اور علی حسن کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے عبدالاحد کو زخمی کر دیا تھا ایس ایچ او عاطف کچھی کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں