اقدام قتل کے ملزم اور 2منشیات فروشوں کو قید و جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملہ کے ملزم کو 7سال قید’ ایک لاکھ جرمانہ’ دو منشیات فروشوں کو 9/9سال قید اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عمر دراز ہرل نے تھانہ صدر جڑانوالہ کے اقدام قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم تنویر الیاس کو 7سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ملزم نے 2022ء کے دوران سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے مخالف خالد محمود کو زخمی کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ صدر جڑانوالہ کے منشیات فروش عامر جاوید کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ نے تھانہ کوتوالی کے مقدمہ میں ملوث مجرم عدنان کو 9سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں